Random Posts

LightBlog

Breaking

بھارتی عدالت نے طالبات کو حجاب پہننے سے روک دیا


 بھارت  کی ریاست کرناٹک  میں عدالت کی جانب سے  طالبات کے کیس کا حتمی فیصلہ ہونے تک حجاب اور مذہبی لباس پہننے سے روک دیا گیا ہے۔ 

 بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی۔مقدمے کی آئندہ سماعت پیر کو ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق  بھارت کی ریاست کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے کیس میں ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ حجاب کا مسئلہ حل ہونے تک طالبات مذہبی چیزیں پہننے پر اصرار مت کریں۔

 چیف جسٹس ریتو راج اواستھی جسٹس کرشنا ایس ڈکشٹ اور جسٹس جے ایم خازی پر مشتمل فُل بینچ نے مقدمے کی سماعت کی، یہ کیس بدھ کے روز لارجر بینچ کو بھیجا گیا تھا،طالبات کے وکیل سنجے ہیج نے دعویٰ کیا کہ لڑکیوں کو گذشتہ برس دسمبر سے اپنے کلاس رومز میں امتیازی صورت حال کا سامنا ہے۔

طالبات کے وکیل کا مزید کہنا تھا کہ کرناٹک ایجوکیشن ایکٹ کے تحت طالبات کے لیے یونیفارم کی کوئی شق نہیں ہے اور یونیفارم کے بارے میں سکول نے خود طے کرنا ہے۔  

کرناٹک حکومت کی نمائندگی کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ ریاستی حکومت ادارے بنانا چاہتی ہے لیکن سکولز اور کالجز میں یہ ممکن نہیں کہ طالبات کا ایک گروپ سر پر سکارف اور دوسرا گروپ زعفرانی شال پہنے۔

No comments:

Post a Comment